شہبازشریف ویژنری لیڈر ہیں: جرمن سفیر‘ اردو میں پاکستان‘ جرمنی‘ چین زندہ باد کا نعرہ لگایا
لاہور (خصوصی رپورٹر) جھنگ میں گیس پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو ایک ویژنری رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے تیزرفتاری سے اقدامات کئے ہیں۔ شہبازشریف منصوبوں کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔ جرمن سفیر نے اردو زبان میں بھی چند جملے بولے اور آخر میں پاکستان‘ جرمنی اور چین زندہ باد کا نعرہ لگایا۔