• news

مسلمان مزدور کو زندہ جلانے پر مودی خاموش کیوں ہیں‘ صبر کا امتحان نہ لیں: شاہی امام جامع مسجد دہلی

نئی دہلی (صباح نیوز)جامع مسجد دہلی کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے کہا ہے کہ اب ہمارے صبر کا اور امتحان نہ لیا جائے۔ شاہی امام نے راجستھان کے راج سمند میں ایک مسلمان مزدور کے بہیمانہ انداز میں قتل اور اسے نذر آتش کیے جانے اور پھر اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کے واقعہ پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پرکیوں خاموش ہیں۔ امام بخاری نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ای پیپر-دی نیشن