;;;;میاں اقبال کو آئی ایس ایف کرم ایجنسی کا صدر بنانے پر طلباءکا عمران خا ن کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر انصا ف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے میاں اقبال کو آئی ایس ایف کا صدر بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہفتہ کو عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا موقف تھا میاں اقبال کو آئی ایس ایف کرم ایجنسی کا صدر بنانا ناانصافی ہے۔ میاں اقبال کی تقرری میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ میاں اقبال کو ہٹا کر کرم ایجنسی میں میرٹ کی بنیاد پر صدر کا تقرر کیا جائے۔
طلبا/ مظاہرہ