• news

لاہور:شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات، کاروں، موٹر سائیکلوں، قیمتی سامان سے محروم

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا، ڈاکوﺅں نے تھانہ اچھرہ کے علاقہ میں صدیق کے گھر میں 1 لاکھ 20 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں فیصل کے گھر سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ مسلم ٹاﺅن کے علاقہ میں اختر کی فیملی سے 50 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ ڈیفنس بی کے علاقہ میں ریاض کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بن کر 4لاکھ 30 ہزرار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ جوہر ٹاﺅن کے علاقہ میں یاسین کے گھر سے 3 لاکھ 90 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں شبیر کے گھر سے 2 لاکھ 80 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لئے شالیمار میں رضوان، بادامی باغ میں جاوید کی گاڑیاں اور نواب ٹاﺅن میں نعیم، اسلام پورہ میں سہیل، مستی گیٹ میں وارث، لٹن روڈ میں بلال اور ماڈل ٹاﺅن میں جاوید کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں گئیں۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن