• news

سبزیوں کی قیمتوں میں 4 تا 11، برائلر گوشت کے نرخ میں 5 روپے اضافہ

لاہور( کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 6 سبزیوں کی قیمتوں میں 4 روپے سے لیکر 11 روپے تک جبکہ ایک کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو پیاز کی قیمت 11 روپے اضافے سے 58 روپے، لہسن چائنہ 5 روپے اضافے سے 131 روپے، ادرک چائنہ 6 روپے اضافے سے 166 روپے، کریلے 5 روپے اضافے سے 79 روپے، بند گوبھی 4 روپے اضافے سے 42 اور پھول گوبھی کی قیمت 5 روپے اضافے سے 47 روپے ہوگئی جبکہ ایک کلو برائلر گوشت کی قیمت 191 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔
مہنگائی

ای پیپر-دی نیشن