• news

;;;حدیبیہ ملز کیس: 3 رکنی بنچ کل سماعت کریگا

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپر مل ریفرنسز کھولنے کے حوالے سے نیب کی اپیل ایک بار پھر سماعت کے لئے مقرر کرلی ہے ،کل سوموار کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تین رکنی میں جسٹس مشیر عالم کے ساتھ جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہوں گے۔ یا د رہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا تھا بتایا جائے۔ حدیبیہ کیس کے فریقین کب عوامی عہدے پر رہے اور کب جلاوطنی پر بھیجا گیا، اس وقت کے چیئرمین نیب کا نام اور تقرری کا طریقہ کیا تھا، چیئرمین نیب کی تقرری کا اختیارکس کے پاس ہے۔
حدیبیہ کیس

ای پیپر-دی نیشن