• news

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج پر پتھراو¿ وادی میں احتجاج کا سلسلہ جاری،کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے بند رہے حالات کشیدہ،جھڑپوں میں متعدد زخمی

سرینگر (اے این این+ آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو مجاہد قرار دے کر گرفتار کر لیا ،وادی میں حالات کشیدہ،جھڑپوں میں متعدد زخمی ،پکھر پورہ میں لوگوں کا بھارتی فوج پر پتھراو¿ وادی میں احتجاج کا سلسلہ جاری،کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے بند رہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے بڈگام سے ایک مجاہد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ قابض فوج کے مطابق پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ ایک مشترکہ کارروائی میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیاگیا ہے جس کی شناخت شیخ محمد انیس کے نام سے ہوئی ہے۔ پکھر پورہ بڈگام میں فورسز پر نوجوانوں کی طرف سے سنگ باری کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ اس دوران جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں بعد میں فوج اور پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی اور مظاہیرن کو بزور طاقت منتشر کر دیا گیا۔ چروٹ قاضی گنڈ میں محاصرے کے دوران جنگجوﺅں اور فوج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم جنگجو فرار ہوگئے۔ فسٹ آر آر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے چروٹ قاضی گنڈ نامی گاﺅں کا محاصرہ میں لے کر آپریشن کیا۔ آستان محلہ کے نزدیک مجاہدین اور فوج میں مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔اس دوران بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر آکر احتجاج کرنے لگے۔وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں ۔جس کے باعث کاروباری اور تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے ہفتہ کو بھی بند رہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوج کی طرف سے سکولوں کا جال پھیلا کر کشمیری بچوں کی جبری قبضے کے حق میں برین واشنگ کرنے ایک منصوبہ بند سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے قوم سے درد مندانہ اپیل کی وہ معمولی فوائد کے لئے اپنے بچوں کے مستقبل اور ذہنی نشوو نما کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں۔
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن