• news

بھارتی گجرات میں الیکشن: بی جے پی نے الیکٹرانک مشینوں سے دھاندلی کی: کانگریس

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی گجرات میں اسمبلی کی 182 نشستوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 89 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ 977 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جس میں سے 57 امیدوار خواتین ہیں۔ ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ 31 ہزار 652 ہے‘ گجرات میں 7 حلقے ایسے ہیں جن میں ووٹروں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک ہے۔ گجرات سے انتخابات لڑنے والے کانگریس رہنما احمد پٹیل کا کہنا ہے کانگریس گجرات میں 110 سے زائد نشستیں اپنے نام کر لے گی۔ گجرات اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل 18 دسمبر کو ہو گا۔ گجرات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہوم سٹیٹ ہے اور یہاں بی جے پی گزشتہ 22 سالوں سے گجرات میں اقتدار میں ہے۔ یہ مودی کا امتحان ہے۔ ووٹنگ مشینوں کو وائی فائی سے منسلک کیا گیا تھا لیکن کانگریس کے ترجمان نے الزام لگایا دھاندلی ہوئی سارے ووٹ بی جے پی کو جا رہے تھے۔ الیکشن کمشن نے اعتراف کیا 40 نشستوں کو تبدیل کیا گیا۔ بی جے پی کا گجرات سے صفایا کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن