• news

سیاسی تفریق کے بغیر ترقیاتی منصوبے شروع کئے: راجہ فاروق حیدر

جہلم ویلی( صباح نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم نے آزادکشمیرمیں سیاسی تفریق کے بغیر عوامی ضریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبہ جات شروعکیے ۔این ٹی ایس اورپبلک سروس کمیشن کے ذریعے لوگوں کو میرٹ اور انصاف پر روز گار فراہم کیا ۔سیاسی تقسیم شائدکبھی ختم نہ ہو لیکن ان کونفرتوں میں تبدیل کسی صورت نہیں کرنا چاہیے اس کا معاشرے کو نقصان ہوتا ہے ۔سب اپنا سیاسی پروگرام چلائیں مگر ایسا قطعی طور پر نہ کریں کہ کسی کو تکلیف ہو۔اختلاف رائے رکھنے والوں کی بات سرآنکھوں پر جو مسائل کے حل کی طرف توجہ دلاتے ہیں انہیں بھی خوش آمدید کہتا ہوں لیکن سب سے گزار ش ہے کہ ایسی زبان نہ استعمال کہ کسی کی دل آزاری ہو ۔میڈیا جذبات میں کہی بات کو خبر نہ بنائیں بلکہ اصلاح معاشرہ عتدالپسندی کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہٹیاں بالا میں الحاج ظفر اللہ عباسی مرحوم کے چہلم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبرقانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ،سابق وزیر دیوان علی چغتائی ،رفاقت اعوان،شوکت جاوید میر،ڈاکٹر محمد عارف ،سابق چیئرمین ضلع کو نسل راجہ امیتا ز احمد خان،مسلم لیگ ن کے ضلع جہلم ویلی کے صدر راجہ فرید خان،علماء کرام سمیت سیاسی سماجی رہنمائوں نے خطا ب کیا ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ الحاج ظفر اللہ عباسی کے خاندان سے ہمارہ دیرنیہ تعلق ہے مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ دوسرے انسانوں کی بھلائی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں۔ضلع ہٹیاں بالا سیری نگر کا گیٹ وے ہے ۔اسے مثالی ضلع بنائیں گے ۔یہاں بنیادی ضرویات زندگی کی سہولیات کو یقینی بناتے ہوئے یونیورسٹی کی مکانیت سمیت تمام حل طلب معاملات کو یکسو کرنا میری ذمہ داری ہے ۔علاوہ ازیں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر نے ہٹیاں بالا میں حلقہ 5کے ماسٹر محمو د احمدکھوکھر کے گھر جا کر ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعا ئے مغفر ت کی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ء بھی موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن