لکی مروت: تہرے قتل کے مجرم کو تین بار سزائے موت‘ سات سال قید‘ بھاری جرمانہ‘ 4 ساتھیوں کے دائمی وارنٹ جاری
لکی مروت( صباح نیوز)ایڈیشنل سیشن جج تھری لکی مروت ناصر کمال خان یوسفزئی نے تہرے قتل کے مشہور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو جرم ثابت ہونے پر تین بار سزائے موت، سات سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سناتے ہوئے اس کے دیگر چار ساتھیوں کے د ائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے استغاثہ کے مطابق9دسمبر2009ء کو تھانہ تجوڑی کی حدود میں تین افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا جس کے ملزم ہمایوں اور اس کے چار ساتھیوں کے خلاف سال2014ء میں مقدمے کی باقاعدہ سماعت شروع ہوئی عدالت نے شواہد کی روشنی میں ملزم ہمایون کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی استغاثہ کی طرف سے کیس کی پیروی پبلک پراسیکیوٹر عمران اللہ خان مروت نے کی اتفاقاًتہرے قتل کے مشہور مقدمے کا فیصلہ ٹھیک آٹھ سال بعد9دسمبر2017ء کو سنایا گیا عدالت نے دیگر چار ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔