• news

کوئٹہ، مستونگ، گیس لیکیج، دم گھٹنے، دھماکے، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے اور دھما کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد کلو اور انور جاں بحق ہوگئے ،دوسراواقع کوئٹہ کی پولیس لائنر میں پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث دھما کے میں دو افراد وقار اور راشد اقبال زخمی ہوگئے، نعشوں اور زخمیوں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ضلع مستونگ کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث دھما کہ چار افراد زخمی ،لیویز کے مطابق کلی مطریہ میں گیس لیکج کے باعث دھما کہ میں خواتین اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے میں بور (ٹیوب ویل )میں گرنے والی بچی کو گیارہ روز گزرنے کے باوجود بھی ریسکیو نہیں کیا جا سکا ۔

ای پیپر-دی نیشن