آپریشن ختم داعش کا صفایا کردیا :عراقی وزیراعظم
بغداد (بی بی سی/ اے ایف پی،نوائے وقت رپورٹ ) عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی افواج نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں مکمل فتح حاصل کرلی ہے۔ آپریشن ختم ہو گیا،ملک سے داعش کا صفایا کر دیا۔ کرکوک شہر کے قریب ٹنل میں کارروائی کے دوران داعش کے 10 خود کش بمبار مارے گئے۔ وزیراعظم حیدرالعبادی نے بغداد میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا فوج نے اب عراق اور شام کی سرحد کا مکمل کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے جہاں کچھ عرصے پہلے تک دولتِ اسلامیہ کئی علاقوں پر قابض تھی۔ وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا تھا کہ دشمن عراقیوں کی تہذیب کو مٹانا چاہتا تھا لیکن عراقیوں کے عزم اور حوصلے نے بہت کم وقت میں اِس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔