• news

جلالپور جٹاں: فیس بک دوستی سعودی پلٹ شخص کو تشدد کے بعد لوٹ لیا

جلالپورجٹاں(نامہ نگار) فیس بک پر دوستی کا انجام، سعودیہ پلٹ شحض کو اغواء کر کے لوٹ لیا گیا، مقدمہ درج، تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے علاقے حیات گڑھ میں سعودی عرب میں مقیم شمریز کو موبائل کال کر کے بلا کر مسلح افراد نے اغوا کرلیا اور ایک ڈیرے پر لے جاکرتشدد کرکے اس سے طلائی چین، بریسلیٹ اور قیمتی موبائل چھین لیا۔ مسلح افراد اسے ادھ موا کر کے پھینک کر فرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن