بلوچستان : دم گھٹنے سے 2 کان کن جاں بحق 8 گھنٹے بعد نعشیں نکال لی گئیں
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں دکی کوئلہ کان میں دم گھنٹے کے باعث دو کان کن جاں بحق ہوگئے۔ لیوز ذرائع کے مطابق جاں بحق کان کنوں کی نعشیں 8 گھنٹے بعد نکال لی گئیں۔ جاں بحق کان کنوں کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے۔