پاکستان کیساتھ اقتصادی تعلقات کا فروغ اوّلین ترجیح ہے: ایرانی جنرل قونصلر
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچستان میں ایران کے جنرل قونصل محمد رفیعی نے کہاکہ ہے پاکستان کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعلقات کا فروغ اوّلین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ،توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران کے کردار پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔سیمینار میں وزراء ،دانشور ،سیاسی ومذہبی شخصیات ،اساتذہ کرام ،طلبہ وطالبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ایرانی کے قونصل جنرل نے کہا تمام قونصل خانے اور سفارتخانے پاکستانی خاص کر بلوچ تاجروں کو سہولیات مہیا کررہے ہیں پاکستان کے سٹیک ہولڈرز سے بھی تجارت فروغ کیلئے ایرانی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کریں۔