برطانوی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات‘ خاتون کی رہائی‘ جوہری ڈیل پر تبادلہ خیال
تہران (بی بی سی + اے ایف پی) برطانوی وزیر خارجہ ایران پہنچ گئے۔ انہوں نے ہم منصب جواد ظریف اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شاہجہان سے ملاقات کی۔ آج صدر حسن روحانی سے ملیں گے۔ بورس جانسن ایرانی نژاد برطانوی نازنین زاغری ریڈکلف کی گرفتاری پر خدشات کا اظہار کرنے کے علاوہ انکی رہائی کیلئے دباؤ ڈالیں گے۔ نازنین جاسوسی کے الزام پر قید ہیں۔