ٹاؤن شپ میں ٹیوب ویلز کے کام میں سستی پر اہل علاقہ سراپا احتجاج
لاہور (پ ر) ٹا ئون شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابقہ جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علاقہ کے سینکڑوں مکینوں نے ٹائون شپ بلاک نمبر 11 اور 8 بی ون میں ٹیوب ویلوں کے کام میں انتہائی سست روی پر سخت احتجاج کیا ہے اور ایم ڈی واسا سے فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، محمد سرفراز خان نے بتایا کہ 5 ماہ ہوگئے ہیں لیکن ٹیوب ویلوں کا کام مکمل نہیں کیاجا سکا۔