• news

ٹرمپ امریکہ کا گوربا چوف ثابت ہوگا: علامہ ریاض شاہ

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نئی صلیبی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ مسلم ممالک امریکہ کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کر کے اسے بیت المقدس میں اسرائیلی دارالحکومت بنانے کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کریں۔ ٹرمپ امریکہ کا گورباچوف ثابت ہو گا۔
امریکی صدر نے یروشلم میں اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کا اعلان کر کے عالمی امن پر کاری ضرب لگائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اہل سنت کے ہنگامی احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن