• news

ختم نبوت کانفرنس میں آنیوالوں کو روکا گیا تو دھرنے دینگے: حامد رضا

لاہور( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نیا دھرنا حکومت کے لئے جان لیوا ثابت ہو گا۔ ماڈل ٹاؤن اور فیض آباد کے شہداء کے خون کا حساب لینے کے لئے تحریک قصاص چلائی جائے گی۔ پیر سیال کی قیادت میں مشائخ کا اتحاد گیم چینجر ثابت ہو گا۔ ختم نبوت کانفرنس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ قافلوں کو روکا گیا تو ہر شہر میں دھرنے ہوں گے۔ حکومت امریکہ کی اسرائیل نوازی کے خلاف بیانات سے آگے بڑھ کر ٹھوس سفارتی اقدامات اٹھائے۔

ای پیپر-دی نیشن