پی پی، پی ٹی آئی قادری کارڈ کھیل کر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنا چاہتے ہیں: پیر اشرف رسول
فیروزوالا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دونوں طاہر القادری کا کندھا استعمال کرکے اقتدار تک جانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ان کے عزائم بری طرح عوام ناکام بنا دیں گے۔ غیر سیاسی اور سیاست کے ناکام کردار میاں شہباز شریف کے ایک دن کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ میاں نواز شریف عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد سرخرو ہوں گے۔