سپیڈو بس میں ٹکٹ سسٹم متعارف کرایا جائے: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ سپیڈو بس کو باہر کے روٹ پر بھیجا جائے پرانی بس سروس شروع کی جائے کیونکہ اس میں ٹکٹ سسٹم ہوتا تھا اور عوام کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی تھی۔ اب سپیڈو بس والے کہتے ہیں پہلے کارڈ بنوائیں اس کے بعد آپ بس میں سفر کر سکتے ہیں ۔