محمد شعیب مرزا کی طنز و مزاح پر مشتمل کتاب ’’تایاناتواں کے کارنامے‘‘ شائع ہوگئی
لاہور (پ ر) معروف گولڈ میڈلسٹ ادیب، ایڈیٹر ماہنامہ ’’پھول‘‘ صدر پاکستان چلڈرن میگزین سوسائٹی محمد شعیب مرزا کی طنز و مزاح پر مشتمل کہانیوں کی کتاب ’’تایا ناتواں‘‘ شائع ہوگئی۔ کتاب میں 12 دلچسپ کہانیاں شامل ہیں۔ یہ کہانیاں دلچسپی کے ساتھ ساتھ معلومات سے بھی بھرپور ہیں۔ مثلاً ڈینگی کی افزائش، ووٹ ڈالنے کا عمل، صحافی بننے، رشوت لینے کا نتیجہ کے حوالے سے مفید معلومات پیش کی گئی ہے۔