کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے ’’آف سیزن مینجمنٹ‘‘ پر عملدرآمد ضروری ہے: محکمہ زراعت
لاہور(نیوزرپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کپاس کی آئندہ فصل کی بہتر پیداوارکے حصول کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جسے آف سیزن مینجمنٹ قرار دیا گیا ہے ۔ کپاس کی آخری چنائی کے بعد آف سیزن مینجمنٹ نہایت ضروری ہے ۔آف سیزن مینجمنٹ کے اس سال بھی بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ اس مینجمنٹ سے نہ صرف کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ کپاس خطرناک کیڑوںخصوصاََگلابی سنڈی کے نقصان سے محفوظ رہی ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میںڈی۔اے۔پی،یوریا اور دیگر تمام کھادیں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ ڈیلر حضرات کھادوں کو مقرر کردہ ریٹ پر فروخت کرنے کے پابند ہیں اس لئے کاشتکار حضرات کھادوں کی زائد قیمت ہرگز ادا نہ کریں۔