دبئی میں طبی آلات کی نمائش اگلے ماہ ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے آلات کی بین الاقوامی نمائش آئندہ ماہ دبئی میں منعقد ہوگی۔نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔’’عرب ہیلتھ‘‘ کے نام سے منعقدہونے والی اس نمائش میں بین الاقوامی کمپنیاں اسپتالوں میں استعمال ہونے والے آلات خریداروں کے سامنے پیش کریں گی۔ پاکستان طبی، سرجیکل اورہسپتالوں کے آلات تیارکرنے والے ممالک میں شامل ہے۔