• news

وزیر کو آپریٹو کی زیر صدارت بہاولپور ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس

لاہور (پ ر) صوبا ئی وزیر محمد اقبال چنڑ نے بہاولپور ڈویژن بھر میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بہا ولپور میں مجموعی طور پر 848سکیموں پر کام جاری ہیں۔جن میں این اے 183کی 75سکیمیں، این اے 184کی 120سکیمیں،این اے 185کی 68سکیمیں، پی پی 276کی 20ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔ جن میں سے 359سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ 489سکیمیں زیر تکمیل ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 ء کے تحت بہاولپور ڈویژن کی 781 ترقیاتی سکیموں پر 78؍ارب 64کروڑ اور 80لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے 557 نئی اور 224 پہلے سے جاری اسکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کو بہاولپور شہر میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن