• news

.95 فیصد صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ ختم کردی :لیسکو چییف

لاہور(نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر لیسکو نے ایک ہزار دو سو چوہتر فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ختم کر دی ہے۔ لیسکو کے95 فیصد صارفین کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوچکاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ لیسکو نے ایک ہزار دو سو چوہتر فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ کر دی ہے،لیسکو کے 378 فیڈرز پر دو سے چار گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا لیسکو کا سسٹم پانچ ہزار میگا واٹ لوڈ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ان کا مزید کہنا تھا ایک ماہ کے دوران سولہ لاکھ صارفین کے نمبرز رجسٹرڈ کر کے انہیں میٹرریڈنگ سے متعلق ایس ایم ایس بھیجے جاچکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 13ماہ کے دوران لائن لاسز پر کنٹرول اور بجلی چوری میں ملوث میٹر ریڈر سے ایس ڈی او تک ساڑھے چار سو ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ لیسکو چیف نے کہا کہ آئندہ 5 سالوں کے دوران 6 ہزار میگا واٹ بجلی صارفین کو پہنچانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن