ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں نئی سی ٹی سکین مشین نصب
لاہور (پ ر) حکومت عام آدمی کو صحت کی جدید سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ شعبہ صحت کیلئے 260 ارب روپے کا تاریخی بجٹ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی عوام دوست پالیسیوں کا مظہر ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کی ری ویمپنگ کا کام جلد مکمل ہو جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے ہمراہ ڈسرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور میں نئی نصب ہونے والی سی ٹی سکین مشین کے معائنے اور ہسپتال کے دورہ موقع پر کیا۔