چودھراہٹ کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں فائرنگ وکیل بھائی سمیت قتل 4 زخمی
لاہور (نامہ نگار) شیرا کوٹ کے علاقہ بند روڈ میںچو دھر اہٹ کے تنا ز ع پر دو گر وپو ں میں فا ئر نگ کے نتیجے میں وکیل سمیت دو بھا ئی ہلاک جبکہ چا ر افر اد شد ید زخمی ہو گئے ہیں۔فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔تفصیلات کے مطا بق شیر ا کو ٹ کے علا قہ بند روڈ پر مکھن گر وپ اور امجد بھٹی گر وپ میں عر صہ سے چو دھر اہٹ کا تنا ز ع چل رہا تھا گز شتہ روز امجد بھٹی گر وپ کا ایک ملازم روٹیا ں لینے تند ور پر پہنچا تو مکھن گر وپ کا ایک شخص بھی وہاں آ گیا۔ دونو ں میں پہلے روٹیا ں لینے کے تنا ز ع پر جھگڑ ا ہو گیا۔ اس دوران مکھن گروپ کا میاں افضل اور اس کا بھائی میاں ابرار ایڈ ووکیٹ جبکہ دوسرے گروپ کے امجد بھٹی ، نثار بھٹی وغیرہ بھی موقع پر آگئے ۔ان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا‘ فائرنگ کی زد میں آ کر مکھن گر وپ کے دوافراد میا ں ابر ار ایڈ ووکیٹ اور میا ں افضل جو سگے بھا ئی بتا ئے جا تے ہیں موقع پر ہی ہلاک گئے جبکہ فا ئر نگ سے راہگیر امین اور بھٹی گر وپ کے تین افراد امجد، نثار، علی رضا شد ید زخمی ہو گئے۔ علا قے میں خو ف وہر اس پھیل گیا۔ دکاندار جانیں بچانے کیلئے اپنی دکانیں چھوڑ کر بھاگ گئے‘ دوہرے قتل کی واردات کے بعد علا قے میں شد ید کشیدگی پھیل گئی۔ پو لیس کی بھا ری نفر ی مو قع پر پہنچ گئی۔ اطلاع ملنے پر مقتو لین کے گھر وں میں صف ما تم بچھ گئی ،پو لیس نے دونو ں بھا ئیو ں کی نعشوں کو منشی ہسپتا ل مر دہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پو لیس کے مطا بق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔