• news

روز ویلٹ ہوٹل نیویارک، فروخت کوئی آپشن نہیں اثاثے کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں: وزیراعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کے معاملے پر اجلاس ہوا۔ سیکرٹری ایوی ایشن کی روز ویلٹ ہوٹل کی فنانشل اور مجموعی حالت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا روز ویلٹ ہوٹل ایک تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی حامل عمارت ہے۔ ہوٹل کی بہتری کیلئے جامع اصلاحاتی منصوبہ پیش کیا جائے۔ ہوٹل روز ویلٹ کی فروخت کوئی آپشن نہیں۔ اثاثے کی حفاظت اور اس کی آمدن کے ذرائع بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن