سزا مکمل ہونے پر بولر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں معطلی کی سزا مکمل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ پیسرٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئے۔بکیز کے رابطے کی اطلاع تاخیر سے دینے پر پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے محمد عرفان کو 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا تھا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔