عمران خان کبڈی ٹورنامنٹ سرگودھا کے نام
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے زیر اہتمام عمران خان کبڈی ٹورنا منٹ کا فائنل کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق اور سپورٹس اینڈ کلچر کے مرکزی آرگنائزر عمرخیام تھے۔ کبڈی کا میچ سرگودھا اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلا گیا جو سرگودھا کی ٹیم نے 13کے مقابلے میں 17گو ل سے جیت لیا۔ جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دی گئی۔ اس موقع پر نعیم الحق اور عمر خیام نے کہا کہ پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لئے آگے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔