• news

اعتماد کی فضا بحال کروںگا، اجے بساریہ نئے بھارتی ہائی کمشنر پاکستان پہنچ گئے

لاہور (این این آئی)بھارتی حکومت کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ پاکستان پہنچ گئے۔ بھارتی ہائی کمشنر وجے بساریہ گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے جہاں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر سمیت دیگر نے انکا استقبال کیااور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کی فضاء کو بحال کرنے کی کوشش کروں گا۔ میری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان آپس میں میل جھول بڑھے اور اس کے لئے ویزہ کی پابندی اور مشکلات کو ختم کرانے کے لئے کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی پاکستان آچکا ہوں اور خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے ۔ پاکستان پہنچنے کے بعد بھارتی ہائی کمشنر وجے بساریہ اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد چلے ہو گئے۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر گوتم بمبانوالے کو تبدیل کر کے وجے بساریہ کو پاکستان میں نیا ہائی کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن