• news

امریکہ: یکم جنوری سے خواجہ سرائوں کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت مل گئی

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں خواجہ سرائوں کو یکم جنوری سے فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت مل گئی۔ واشنگٹن سمیت تین وفاقی عدالتوں نے امریکی صدر کی جانب سے عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے خواجہ سرائوں کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے پہلے اکتوبر میں امریکی ڈسٹرکٹ جج کولن کولر کوٹلی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے خواجہ سرائوں کی فوج میں شمولیت کے احکامات پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن