• news

بھارت سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے‘ سعودی عرب سفارتی کردار ادا کرے: خرم دستگیر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان حرمین شرفین کے تحفظ کے لئے اپنا وعدہ پورا کرتا رہیگا۔ انہوں نے دورہ پر آئے ہوئے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ ال عیعش سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ملاقات میں سیکرٹری دفاع لیفٹینٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ ، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع فیصل رسول لودھی اور سعودی سفیر نواب سعید المالکی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر خلاف ورزی کا ذکر کیا جس کے نتیجے میں بہت سے شہری ہلاک ہوئے۔ وفاقی وزیر نے اس صورتحال کو روکنے کے لیے سعودی عرب کی حکومت کو اپنا سفارتی کردار ادا کرنے کو کہا۔ سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی حکومت مسلح افواج کی تربیت کے لیے پاکستان کا تعاون چاہتا ہے بالخصوص انسداد دہشت گردی ،غیر معمولی جنگ اور پہاڑوں پر لڑائی کے میدان میں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک میں اہم تعلقات کے باوجوددفاع کے میدان میں سٹرٹیجک تعاون کے معاہدے نہیں ہیں اور دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تعاون کی تجویز پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن