• news

شاہد خاقان، شہباز شریف لندن پہنچ گئے نواز شریف سے ملاقات، آج پھر ملیں گے

لندن + اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ترکی سے لندن پہنچ گئے۔ دونوں رہنمائوں نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی امور، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج رات لندن سے وطن واپس آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی لندن یاترا کے نتیجے میں بعض اہم فیصلے سامنے آسکتے ہیں جن میں ایک سینیٹر اسحاق ڈار کے بارے میں ہوسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن