• news

تمام فیملی ممبرز کے نام جائیداد کی تفصیلات نہ دینے پر چودھری برادران کی کل نیب طلبی

لاہور (سٹاف رپورٹر) تمام فیملی ممبرز کے نام پر موجود جائیداد کی مکمل تفصیلات نہ دینے پر نیب نے چودھری برادران کو کل طلب کرلیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق چودھری برادران کے خلاف نیب میں زائد اثاثہ جات کا کیس چل رہا ہے جس پر نیب کی جانب سے چودھری برادران کو 40 صفحات پر مشتمل فارم دیا گیا اور اس فارم کو مکمل کرکے نیب میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ اس فارم میں چودھری برادران اور ان کے اہل خانہ کے نام پر موجود تمام جائیدادوں کے مکمل ریکارڈ کی تفصیلات سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ نیب کی جانب سے اس فارم کو نومبر کے آخری ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی جبکہ چودھری برادران کی جانب سے جائیداد سے متعلق تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن