قائداعظم کے یوم پیدائش پر کھیلوں کی تقریبات کا آغاز
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لاہور اور سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے بانی پاکستان قائداعظم محمد جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے کھیلوں کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی پہلے روز ووشو اینڈ ڈاٹ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئی، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس زاہد حسین نے افتتاح کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ضلعی سپورٹس آفیسر قصور رئوف باجوہ اور دیگر بھی موجود تھے، افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے کی،افتتاحی تقریب کھلاڑیوں نے جمناسٹک،ووشو، ایروبکس اور ڈاٹ کے کھیل کا بہترین مظاہرہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد حسین نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کے ہر شعبہ زندگی میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، اس بات کا ثبوت ووشو چیمپئن شپ ہے جس میںسینکڑوں لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہے ہیں،جن کی کارکردگی سے پنجاب کے ٹیلنٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔