• news

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے مجموعی اثاثوں کی مالیت اربوں روپے نکلی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی کو ارب پتی جوڑی کہا جا رہا ہے۔ مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً 6 ارب بھارتی روپے ہے۔ کوہلی اشتہارات اور دیگر اثاثوں سے بھی 42 کروڑ روپے سالانہ حاصل ہوتے ہیں جبکہ 18 کروڑ روپے کی انویسمنٹ موجود ہے۔ کوہلی ایک ون ڈے کی فیس 6 لاکھ جبکہ ٹیسٹ کی 15 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ انوشکا فلم کیلئے 5 سے 8 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں، اشتہارات سے 4 کروڑ روپے کماتی ہیں۔ انوشکا کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 220 کروڑ بھارتی روپے ہے۔نوبیاہتا جوڑے کے اثاثوں کی کْل مالیت 600 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن