نادر خان لیول ون سائیکلنگ کورس میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ملائیشین سائیکلنگ فیڈریشن کی دعوت پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے کوچ نادر خان لیول ون سائیکلنگ کورس میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ گئے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق چوتھا موقع ہے کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے کوچز کو بین الاقوامی فیڈریشن کی جانب سے اپنے خرچے پر پاکستانی کوچز کو بلایا گیا ہے۔ اس مرتبہ 12 سے 20 دسمبر تک لیول ون سائیکلنگ کورس نیلائی ملائیشیا میں ہو رہا ہے۔