• news
  • image

NTSسرکاری طور پر پیسے بٹورنے کا انوکھا انداز!!!

مکرمی! مشرف دور سے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کو متعارف کرایا گیا۔ اعلیٰ تعلیم ایم فل، اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے NTSکا امتحان پاس کرنا لازمی تھا، اس کی باقاعدہ فیس لی جاتی تھی۔ ظلم کی حد یہ تھی کہ اگر ایم فل اردو میں بھی داخلہ لینا ہوتا تو اسے بھی یہ ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا۔ اس ٹیسٹ میں فزکس، کیمسٹری ریاضی کے بھی سوال پوچھے جاتے، بعد میں ہر سرکاری ملازمت کیلئے یہ ٹیسٹ لازمی کردیا گیا۔ NTSایک پرائیویٹ ادارہ ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ اگر 10افراد کی کسی محکمے میں ضرورت ہے توNTS کی طرف سے اخبارات میں اشتہار دے دیا جاتا ہے اور اس کی مد میں کروڑوں روپیہ اکٹھا کر لیا جاتا ہے۔ حال ہی میں NTSمیں کرپشن کے کیسز بھی پکڑے گئے ہیں۔ نیب کارروائی کر رہا ہے۔ گزارش ہے کہ اس ظالمانہ ٹیسٹ سے نوجوانوں کو بچایا جائے جو پہلے ہی بیروزگار ہوتے ہیں، انہیں مزید پریشان نہ کیا جائے۔

(قاسم عباس، سیالکوٹ 0332-4800696)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن