گورداسپور کے قریب دریائے راوی سے پاکستانی کشتی پکڑلی، بھارتی فوج کا دعویٰ
گورداسپور (نیوز ڈیسک) بھارتی سرحدی فورس بی ایس ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گورداسپور کے قریب دریائے راوی سے پاکستانی کشتی پکڑ لی تاہم کشتی میں کون سوار تھا یا یہ خالی تھی اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ بی ایس ایف حکام کے مطابق اس بوٹ پر پاکستانی پرچم لہرا رہا تھا اور اسے دھرم کوٹ کے علاقے سے پکڑا گیا۔