• news

بھارتی الیکشن کمشن نے راہول گاندھی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی الیکشن کمشن نے ریاست گجرات کے انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کانگریس کے نومنتخب صدر راہول گاندھی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور ان کے ٹی وی انٹرویو نشر کرنے پر پابندی لگا دی۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی نے گجراتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن