• news

پاکستان سے ساز باز کا الزام‘ منموہن مودی پر برس پڑے‘ معافی مانگنے کا مطالبہ

دہلی(نوائے وقت رپورٹ)بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان سے ساز باز کے الزامات پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے جھوٹی اور من گھڑت بات پھیلانے پر مودی قوم سے معافی مانگیں۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی کو گجرات میں ناکامی کا خوف ہے، مودی نے دہشت گرد حملوں کے باوجود بن بلائے پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی وزیراعظم کے عہدے کا پاس رکھیں، جھوٹی اور من گھڑت باتیں پھیلا کر مودی خطرناک رجحان قائم کر رہے ہیں۔ سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود اور دیگر پاکستانی حکام سے عشائیے پر ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس گجرات میں بی جے پی کو ہرانے کے لیے پاکستان سے سازباز کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن