ٹوبہ ٹیک سنگھ : وکیل نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کرلی، فیروزوالہ میں خودکشی کی کوشش کرنیوالی لڑکی ہسپتال میں چل بسی
ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیروزوالہ (نامہ نگاران) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رکن چودھری نجم الحسن ایڈووکیٹ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ دریں اثنا فیروزوالہ میں رانا ٹائون کے علاقہ میں خود کو گولی مارنے والی مریم بی بی گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔