• news

پی ٹی وی حملہ کیس سمیت عمران کی 4مقدمات میں عبوری ضمانت میں 2جنوری تک توسیع

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت چار مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ عمران خان نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت چار مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا جس پر بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ضمانت میں توسیع دے دی۔ توسیع کے بعد عمران خان کے خلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت چار مقدمات کی سماعت 2 جنوری کو ہوگی اس سے قبل عدالت نے19 دسمبر کو عمران خان کو طلب کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن