• news

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی (صباح نیوز) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف17 ارب روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بدھ کوکراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17ارب روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ایس ایس جی سی میں غیرقانونی ٹھیکے دیئے اور سترہ ارب کی کرپشن کی، ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہے۔ عدالت نے ڈاکٹرعاصم ودیگرکی ریفرنس کالعدم قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن