• news

محکمہ اطلاعات کرپشن کیس: سندھ ہائیکورٹ کا ملزموں کی ضمانت درخواستیں یکجا کرنیکا حکم

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 77 کروڑ روپے کرپشن کے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزموں کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 77 کروڑ روپے کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ تین ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں اس لیے تمام درخواستیں ایک ساتھ سنیں گے۔ سندھ ہائیکورٹ نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت یکجاکرکے لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن