• news

کراچی میں فرعونیت کو چیلنج کرنا آسان نہیں تھا: مصطفی کمال

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں فرعونیت کو چیلنج کرنا آسان کام نہیں تھا۔ پی ایس پی کے کامیاب ڈیڑھ سال کسی معجزے سے کم نہیں آج پی ایس پی کی وجہ سے مسائل کے حل کی اُمید پیدا ہوئی ہے۔ پی ایس پی لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شہر میں سچ بولنے کی سب سے چھوٹی سزا موت تھی، جی بھائی کرنے والے 22 اگست کو علیحدہ ہوئے اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ظالم کے پیروں تلے سے زمین چھین لی جاتی ہے ۔ قائد ایم کیو ایم کردار والے ہوتے تو ان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ساتھ نہیں چھوڑتے۔

ای پیپر-دی نیشن