درآمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے درآمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔ عدالت نے چئیرمین ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی درخواست پر سماعت کی جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے درآمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے درآمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے جو غیر آئینی ہے۔