• news

جھنگ: معمولی جھگڑے پر بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار کر ملزم نے خودکشی کرلی

جھنگ (نامہ نگار)تھانہ صدر کے علاقہ موضع بلی حبیب روڈ بھائی نے بھائی کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔ گذشتہ روز موضع بلی حبیب میں چھوٹے بھائی عبدالشکور نے فائرنگ کرکے مبینہ طور پر بڑے بھائی غلام شبیر کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور خودکشی کر لی ذرائع کے مطابق عبدالشکور کو رنج تھا کہ گھر والے اسکی شادی نہیں کر رہے۔ اسی بات پر آج اسکا اپنے بڑے بھائی غلام شبیر سے مبینہ طور پر جھگڑا ہو گیا۔ طیش میں آ کر عبدالشکور نے اپنے بڑے بھائی پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا غلام شبیر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔ عبدالشکور نے خود کو گولی مار کرمبینہ طور پر خود کشی کر لی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن